the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
برطانیہ کے شمالی شہر مانچیسٹر میں امریکی گلوکارہ ایریانا گرینڈے کے ایک پروگرام کے بعد ہوئے خودکش بم دھماکے کے بعد پولیس نے حملہ آور سلمان عابدی کے والد رمضان عابدی کو حراست میں لیا ہے۔ انہیں طرابلس کے انسداد دہشت گردی دستے نے حراست میں لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران رمضان عابدی نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے کچھ دن پہلے ہی سلمان سے فون پر بات کی تھی۔ رمضان کے مطابق سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔ فون پر سلمان نے اپنے خاندان سے کہا تھا کہ وہ عمرے پر جارہا ہے۔ اسی دوران سلمان کے بڑے بھائی اسماعیل عابدی کو مانچیسٹر میں اوروالد رمضان عابدی کو طرابلس میں پکڑا گیا ہے۔ پولیس نے منگل کو مانچیسٹر میں سلمان کے بڑے بھائی اسماعیل کوحراست میں لیا تھا۔پیر کی رات مانچیسٹر ایرینا میں ہوئے اس



خودکش بم دھماکے میں کچھ بچوں سمیت 22افراد مارے گئے جبکہ 59دیگر زخمی ہوگئےتھے۔

برطانیہ میں پولیس مانچیسٹر ایرینا دھماکے کے پیچھے کے مشتبہ نیٹ ورک کی تلاش میں مصروف ہے۔اسی سلسلے میں پولیس نے ساتویں شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واروکشائر کے نیونئیٹن میں تلاشی کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق پیر کی رات مانچیسٹر ایرینا میں امریکی پاپ اسٹار ایریانا گرینڈے کے ایک پروگرام کے بعد 22سال کے سلمان رمضان عابدی نے خود کو بم سے اڑا لیا تھا۔جس میں اب تک 22افراد کی موت ہوچکی ہے اور تقریباً 60افراد زخمی ہیں۔ برطانیہ کی پولیس کے مطابق دہشت گردانہ حملے کا خطرہ مسلسل برقرار ہے۔صورت حال کے پیش نظر برطانیہ کے اہم علاقوں میں مزید فوجیوں کو تعینات کیا جارہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.